QR CodeQR Code

قلات، اومی کرون کے مشتبہ مریضوں کے نتائج منفی آگئے

24 Dec 2021 21:38

کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے دوران 30 مشتبہ افراد میں اومی کرون وائرس کے آثار نظر آئیں تھے، جنکے سیمپلز ٹیسٹ کیلئے بجھوائے گئے تھے۔ محکمہ صحت کے مطابق ان افراد میں اومی کرون نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت بلوچستان کے آپریشن سیل کے انچارج ڈاکٹر نقیب نے بتایا ہے کہ ایک روز قبل بلوچستان سے اومی کرون کے جن مشتبہ افراد کے سیمپلز بھجوائے گئے تھے، انہیں اومی کرون نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق قلات میں کورونا وائرس ٹیسٹ کے دوران 30 افراد میں اومی کرون وائرس کے آثار دیکھے گئے تھے۔ جنکے سیمپلز ٹیسٹ کیلئے بجھوائے گئے تھے۔ ڈاکٹر نقیب کے مطابق ان تمام مشتبہ افراد کے اومی کرون ٹیسٹ نیگٹو ہیں۔ بلوچستان میں اومی کرون کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مریض کورونا وائرس سے متاثرہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 970113

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970113/قلات-اومی-کرون-کے-مشتبہ-مریضوں-نتائج-منفی-آگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org