0
Friday 24 Dec 2021 22:25

قائداعظم کے افکار پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنے مستقبل کو محفوظ بناسکتے ہیں، علامہ ساجد نقوی

قائداعظم کے افکار پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنے مستقبل کو محفوظ بناسکتے ہیں، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم ولادت کے موقع پر کہنا ہے کہ قائد اعظم کے افکار و تعلیمات خاص کر اتحاد، تنظیم اور یقین محکم جیسے فرامین پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنے مستقبل کو محفوظ بناسکتے ہیں، ملک کی تشکیل میں تمام مکاتب و مسالک سمیت مسیحی برادری نے بھی بانی پاکستان کی اس جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔ علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ جس آزاد اور خود مختار مملکت کے قیام کی جدوجہد کو بانی پاکستان نے پایہ تکمیل تک پہنچایا، اس کی سالمیت اور بقا کے لئے ملک کے تمام طبقات کے ساتھ ساتھ حکمران طبقہ پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہا کہ نصف صدی سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود یہی مشاہدہ سامنے آیا ہے کہ عوامی طبقات نے تو خاطر خواہ اپنی ذمہ داریاں ادا کی ہیں۔ عوام نے غربت، افلاس، تنگدستی اور دیگر مسائل و مشکلات کو برداشت کیا اور وطن عزیز کی سلامتی و تحفظ کے لئے قربانیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، اس نازک مرحلے میں حکمرانوں اور ذمہ داران کو بھی اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری سے ادا کرنا ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 970118
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش