1
Friday 24 Dec 2021 22:41

26 دسمبر کو باغ جناح میں تاریخی جلسہ ہوگا، مہاجروں کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا، آفاق احمد

26 دسمبر کو باغ جناح میں تاریخی جلسہ ہوگا، مہاجروں کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا، آفاق احمد
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے کہا ہے کہ کہ 26 دسمبر کو باغ جناح میں تاریخی جلسہ ہوگا، اب ہم مہاجروں کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا، تمام سیاسی جماعتوں کو کراچی کے جلسے میں آنے کی دعوت دی ہے، یہ جلسہ مہاجروں میں 1986ء والا جذبہ بیدار کردیگا۔ وہ مزارِ قائد کے سامنے باغِ جناح میں مہاجر قومی موومنٹ کے تحت 26 دسمبر کو ہونے والے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا جلسہ کامیاب ہونے والا ہے، باغِ جناح کا جلسہ سندھ کی سیاست میں ایک اہم موڑ ثابت ہوگا۔

آفاق احمد نے مزید کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ کے جلسے سے سیاست میں ہلچل ہوگی، اس جلسے کے بعد مہاجر اپنے اوپر فخر کریگا۔ انہوں نے کہا کہ جلسے میں بہت سے اہم اعلانات کروں گا، ہم اپنا آئندہ کا لائحہ عمل بھی سب کے سامنے رکھیں گے۔ آفاق احمد نے کہا کہ جو لوگ مہاجر کے نام لیوا ہیں، وہ اس جلسے میں ضرور شرکت کریں، جو لوگ مہاجروں کے خلاف سازش کرتے رہے ہیں ان کے خلاف بات ہوگی، اس جلسے میں مہاجروں کے لئے بہت سے سرپرائزز ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 970120
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش