0
Friday 24 Dec 2021 23:48

موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے قوم کومہنگائی، بدامنی اور بے روزگاری کے علاوہ کچھ نہیں دیا، حسان اخوانی

موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے قوم کومہنگائی، بدامنی اور بے روزگاری کے علاوہ کچھ نہیں دیا، حسان اخوانی
اسلام ٹائمز۔ مرکزی ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر جماعت اسلامی پاکستان برائے جنوبی پنجاب نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے سابقہ حکومتوں کی طرح قوم کو مایوس کیا، گیس بحران، مہنگائی، بدامنی، بے روزگاری میں اضافہ ہوا، تبدیلی سرکار نے قوم کو دھوکہ دیا، ن لیگ، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف ایک ہی کلب کے ممبرز ہیں جو عوام کی بدحالی اور اپنی خوشحالی چاہتے ہیں۔ جماعت اسلامی 27 دسمبر کو تونسہ میں جلسہ کرے گی، امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق جلسہ سے خطاب کریں گے۔ سراج الحق اتوار کی شب ملتان پہنچیں گے۔ حسان اخوانی نے کہا کہ جنوبی پنجاب آج بھی محرومیوں کا شکار ہے، کسان کو کھاد میسر نہیں، کھاد کے لیے لمبی قطاریں لگوا کر ذلیل کیا جارہا ہے۔ موجودہ حکومت مافیاز کا گٹھ جوڑ ہے، جس میں چینی مافیا، گیس، کھاد، پیڑول مافیا کے علاوہ کوئی نہیں۔ جماعت اسلامی اس وقت واحد حل ہے جس کے ذریعے پاکستان کی ترقی اور قوم کا عروج ممکن ہے، جماعت اسلامی کی واضح پالیسی ہے کہ تمام انتخابات میں اپنے جھنڈے نام اور نشان کے ساتھ حصہ لیا جائے گا جس کے لیے ہر سطح پر کام ہورہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 970134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش