QR CodeQR Code

امید ہے جلد ہی سعودی شاہی رژیم کیساتھ بھی دوستانہ تعلقات استوار ہو جائینگے، بینی گینٹز

24 Dec 2021 23:52

اپنے پارٹی اراکین کے سامنے آنلائن تقریر میں غاصب صیہونی رژیم کے وزیر جنگ نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی شاہی رژیم بھی غاصب صیہونی رژیم کیساتھ دوستانہ معاہدہ کرنیوالی ہے


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے وزیر جنگ بینی گینٹز نے اپنی پارٹی وائٹ-بلیو کے اراکین کے ساتھ آنلائن گفتگو میں نئی "عربی-عبری سازش" سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ بینی گینٹز نے اپنی گفتگو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ سعودی شاہی رژیم بھی متحدہ عرب امارات، بحرین اور دوسرے کئی ایک عرب ممالک کی طرح عنقریب ہی غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ علی الاعلان دوستانہ تعلقات استوار کر لے گی۔ صیہونی روزنامے معاریو کے مطابق اسرائیلی وزیر جنگ نے اپنی پارٹی کے سینکڑوں اراکین و حامیوں کے سامنے تقریر میں سعودی شاہی رژیم کے ساتھ ساتھ متعدد عرب ممالک کے ساتھ اسرائیل کے دوستانہ تعلقات پر گفتگو کی۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر جنگ نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی بھی عنقریب اسرائیل کے ساتھ دوستی پر مبنی قدم اٹھا لیں گے جبکہ امریکہ کے ساتھ سعودی تعلقات کی مضبوطی کے ہمراہ انجام پانے والا یہ کام مصر، اردن، امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان کے ساتھ اسرائیلی دوستی کے جیسا ہی ہو گا۔ بینی گینٹز نے اس دوران زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کی سب سے بڑی کامیابی سابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو وزارت عظمی سے ہٹانا اور اس کی جگہ نفتالی بینیٹ کو لا بٹھانا تھی۔


خبر کا کوڈ: 970136

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970136/امید-ہے-جلد-ہی-سعودی-شاہی-رژیم-کیساتھ-بھی-دوستانہ-تعلقات-استوار-ہو-جائینگے-بینی-گینٹز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org