0
Saturday 25 Dec 2021 00:55

ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار ٹی ایل پی کے مزید 15 کارکنان بری

ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار ٹی ایل پی کے مزید 15 کارکنان بری
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد شہر میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ڈاکٹر مسعود اور بلال سمیت 15 ملزمان کو بری کردیا۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد شہر میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ پراسیکیوشن ٹی ایل پی کے 15 کارکنان پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی جس کے بعد عدالت نے ڈاکٹر مسعود اور بلال سمیت 15 ملزمان کو بری کردیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ملزمان کسی اور مقدمہ میں نامزد نہیں تو رہا کیا جائے۔

ملزمان کے وکیل عابد زمان ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ استغاثہ کی جانب سے جو الزامات لگائے وہ بے بنیاد ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو نیو کراچی پولیس نے 12 اپریل 2021 کو گرفتار کیا تھا، ملزمان سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد نیو کراچی میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کررہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 970149
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش