QR CodeQR Code

عمران خان کیجانب سے پیغمبر اسلامﷺ سے متعلق روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم

25 Dec 2021 02:23

اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی "آزادی اظہار" نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے متعلق روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی "آزادی اظہار" نہیں ہے۔ انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ پر کہا کہ ہم مسلمانوں خصوصاً مسلم رہنماؤں کو، اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے اس پیغام کو غیر مسلم دنیا کے رہنماؤں تک پہنچانا چاہیئے۔ واضح رہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا تھا کہ پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی آزادی اظہار میں شمار نہیں ہوتی۔

ولادی میر پیوٹن نے جمعرات کو اپنی سالانہ نیوز کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ پیغمبر کی شان میں گستاخی "مذہبی آزادی اور مسلمانوں کے جذبات کی خلاف ورزی ہے۔" روسی صدر پوتن نے کہا تھا کہ فنکارانہ آزادی کی اپنی حدود ہیں اور اس سے کسی دوسرے کی آزادیوں کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیئے۔ مذہبی شخصیات کی اہانت آمیز تصاویر ان کے چاہنے والوں کو تشدد پر اکسانے کا باعث بنتی ہیں۔ اس موقع پر روسی صدر نے چارلی ہیبڈو میگزین کے ادارتی دفتر پر پیغمبر اسلام ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور اس کے نتیجے میں میگزین کے دفتر پر حملے کا حوالہ بھی دیا۔


خبر کا کوڈ: 970165

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970165/عمران-خان-کیجانب-سے-پیغمبر-اسلامﷺ-متعلق-روسی-صدر-کے-بیان-کا-خیر-مقدم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org