0
Saturday 25 Dec 2021 09:58

قائداعظم محمد علی جناحؒ کا 146واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے

قائداعظم محمد علی جناحؒ کا 146واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے
اسلام ٹائمز۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 146 واں یوم پیدائش ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے قائداعظم کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جبکہ مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی مزار قائد پر حاضری دی اور حاضری کا سلسلہ دن بھر جاری رہے گا۔ برصغیر کے مسلمانوں کو ایک آزاد وطن کی شکل میں عظیم تحفہ دینے والے قائداعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ محمد علی جناح نے اپنے تدبر، فہم و فراست، سیاسی دور اندیشی اور جہد مسلسل کے باعث نہ صرف انگریوں کو چلتا کیا بلکہ مسلمانوں کو ہندو بنیے کے شکنجے سے بچاتے ہوئے 14 اگست 1947 میں ایک آزاد ریاست حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

قائداعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال کے خواب اور مسلمانوں کی خواہش پاکستان کو عملی طور پر قائم کرنے کے محض ایک سال بعد ہی 11 ستمبر 1948 کو 71 برس کی عمر میں خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں آج عام تعطیل ہے، جبکہ قومی اور سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جا رہے ہیں۔ آج کے دن کا آغاز مملکت پاکستان کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کی دعاؤں کیساتھ  کیا گیا۔ اخبارات نے قائداعظم کی خدمات کے حوالے سے خصوصی ایڈیشنز شائع کئے ہیں جبکہ ٹی وی چینلز پر بھی خصوصی ڈاکیومینٹریز پیش کی جا رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 970190
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش