0
Saturday 25 Dec 2021 11:29

پنجاب میں عربی پڑھانیوالے 60 ہزار اساتذہ بھرتی کر رہے ہیں، سیکرٹری تعلیم

پنجاب میں عربی پڑھانیوالے 60 ہزار اساتذہ بھرتی کر رہے ہیں، سیکرٹری تعلیم
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے قرآن مجید کو لازمی تعلیم قرار دینے کیلئے دائر اپیل پر عربی پڑھانے والے اساتذہ کی بھرتیوں اور تربیت کے بارے میں تفصیلات 3 جنوری تک طلب کرلی ہیں۔ جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ڈویژن بنچ نے اپیل پر سماعت کی۔ جس میں قرآن مجید کی تعلیم کو لازمی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ فاضل بنچ نے سیکرٹری سکول ایجوکیشن سے استفسار کیا کہ کب اور کتنے اساتذہ کی ٹریننگ کرائیں گے؟ سیکرٹری تعلیم نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 7 ہزار اساتذہ کی ٹریننگ کرا رہے ہیں۔
 
سیکرٹری تعلیم کے مطابق پنجاب بھر میں عربی پڑھانے والے 60 ہزار اساتذہ کی ضرورت ہے۔ سیکرٹری تعلیم نےعدالت کو بتایا کہ کچھ مالی مسائل کا سامنا ہے، لیکن اساتذہ کی بھرتی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بچوں کو قرآنی تعلیمات دے کر معاشرے کو مزید بہتر کیا جا سکتا ہےَ۔ پنجاب کمپلسری ٹیچنگ آف ہولی قرآن ایکٹ 2017ء منظور کیا گیا، لیکن 3 برس گزرنے کے باوجود پنجاب کمپلسری ٹیچنگ ہولی قرآن ایکٹ پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی تعلیمات کو نصاب کا لازمی حصہ بنانے کے حکم پرعملدرآمد کی ہدایت کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 970208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش