QR CodeQR Code

روسی صدر کا بیان عالمِ اسلام کے مؤقف کی تائید ہے، مولانا فضل الرحمن

25 Dec 2021 11:37

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا یہ بیان کہ نبی کریم ﷺ کی شانِ اقدس میں گستاخی اظہارِ رائےکی آزادی یا فن کا اظہار نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے بیان پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا یہ بیان کہ نبی کریم ﷺ کی شانِ اقدس میں گستاخی اظہارِ رائےکی آزادی یا فن کا اظہار نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روسی صدر کا بیان عالمِ اسلام کے اس مؤقف کی تائید ہے کہ حضور ﷺ کی حرمت و تقدس آفاقی ہے جس پر ہم ولادیمیر پیوٹن کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ پیغمبرِ اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی آزادیٔ اظہارِ رائے نہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 970211

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970211/روسی-صدر-کا-بیان-عالم-اسلام-کے-مؤقف-کی-تائید-ہے-مولانا-فضل-الرحمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org