QR CodeQR Code

مدینہ منورہ، منی لانڈرنگ کے الزام میں 5 پاکستانی گرفتار

25 Dec 2021 12:04

پولیس کے مطابق ملزمان رقم بیرونِ ملک بھجوانے کی کوشش کر رہے تھے تاہم ان کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور انہیں حراست میں لے لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مدینہ منورہ میں غیر قانونی طریقے سے رقم جمع کروانے اور اسے بیرونِ ممالک بھجوانے کے الزام میں 5 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے پانچ غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے بڑی رقم بھی برآمد کی گئی ہے جس کے ذرائع سے متعلق ملزمان تحقیقاتی افسر کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان رقم بیرونِ ملک بھجوانے کی کوشش کر رہے تھے تاہم ان کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور انہیں حراست میں لے لیا گیا۔
 


خبر کا کوڈ: 970218

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970218/مدینہ-منورہ-منی-لانڈرنگ-کے-الزام-میں-5-پاکستانی-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org