0
Saturday 25 Dec 2021 13:18

نون لیگ والے پالش لے کر کھڑے ہیں کوئی بوٹ آگے نہیں کر رہا، فواد چوہدری

نون لیگ والے پالش لے کر کھڑے ہیں کوئی بوٹ آگے نہیں کر رہا، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نون لیگ والے بوٹ پالش کا سامان لے کر کھڑے ہیں صرف کوئ بوٹ آگے نہیں کر رہا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ جو لوگ وطن واپسی کے لئے ڈیلوں کا انتظار کریں وہ سیاست میں ہمیشہ بونے ہی رہیں گے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) والے بوٹ پالش کا سامان لے کر کھڑے ہیں، لیکن کوئی بوٹ آگے نہیں کر رہا، آپ پاکستان کا تاریک دور ہیں، ہواؤں کا رخ اب آپ کا نہیں، جب روشنی ہو جائے تو تاریکی ختم ہو جاتی ہے، پاکستان میں یہی ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 970231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش