0
Saturday 25 Dec 2021 14:12

کراچی سی ویو پر ڈبل کیبن گاڑی حادثے کا شکار، 2 افراد ہلاک

کراچی سی ویو پر ڈبل کیبن گاڑی حادثے کا شکار، 2 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے ساحلی علاقے سی ویو دو دریا کے قریب تیز رفتار ڈبل کیبن ویگو کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں گاڑی میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیفنس فیز 8 سی ویو دو دریا کے قریب تیز رفتار سیاہ رنگ کی ڈبل کیبن ویگو رجسٹریشن نمبر کے وائے 6082 کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ڈبل کیبن ویگو میں سوار 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا، جنہیں فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہیڈ محررتھانہ ساحل نے بتایا کہ 2 دوست اپنے ڈرائیور کے ہمراہ کھانا کھانے کیلئے وسی ویو دو دریا آئے تھے اور کھانا کھا کر واپس گھر جا رہے تھے کہ ڈیفنس فیز 8 چھبیس اسٹریٹ صبا ایونیو کے درمیان خیابان بلال پر تیز رفتاری میں کسی گاڑی کو بچاتے ہوئے کھائی میں جا گرے، جس کے نتیجے میں ویگو گاڑی میں سوار 2 افراد جاں بحق اور دوست زخمی ہوگیا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں۔
خبر کا کوڈ : 970243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش