0
Saturday 25 Dec 2021 19:51

ولادیمیر پیوٹن کے بیان کو اقوام متحدہ اپنے چارٹر میں شامل کرے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

ولادیمیر پیوٹن کے بیان کو اقوام متحدہ اپنے چارٹر میں شامل کرے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے اس بیان کو جس میں انہوں نے کہا ہے کہ”پیغمبر اسلام حضرت محمد (ص) کی شان میں گستاخی آزادی اظہار رائے نہیں “ کو سراہتے ہوئے کہا کہ بے شک پیغمبر اسلام حضرت محمد (ص) کی شان میں ادنیٰ سی گستاخی بھی آزادی اظہار رائے نہیں بلکہ مسلم امہ کی دل آزاری کا باعث ہے، شان رسالت (ص) میں گستاخی مذہبی آزادی کے خلاف ہے اور اس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں، لہذا مغربی اقوام کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ حضور نبی کریم (ص) اس کائنات کی سب سے عظیم شخصیت ہیں، یہی وجہ ہے کہ شان رسالت (ص) میں گستاخی لوگوں کو ناراض کرنے اور اشتعال دلانے کا باعث بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے اس بیان کے بعد اقوام عالم اور بالخصوص اقوام متحدہ کو  اپنے چارٹر میں شامل کرلینا چاہئے کہ اظہار رائے کی آزادی کے نام پر پیغمبر اسلام، اسلام اور شعائر اسلام کے خلاف متصبانہ طرز عمل ختم کیا جائے اور تمام مذاہب کے افراد ایک دوسرے کا احترام کریں، ہم روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے فورم پر بھی اپنے اس جذبہ کا اظہار کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 970274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش