QR CodeQR Code

آسمانی کتب کی پیروی کرنیوالوں کو ملکر طاغوت کیخلاف قیام کرنا ہوگا، علامہ علی حسنین حسینی

25 Dec 2021 20:39

اپنے ایک بیان میں علامہ علی حسنین نے توحید کے بعد حضرت عیسیٰ اور حضرت مریم کو عسائیت اور اسلام کے درمیان اتحاد کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آسمانی کُتب کی پیروی کرنیوالوں کو الٰہی اور آسمانی مقصد کیلئے ایک ساتھ ملکر طاغوت کے خلاف قیام کرنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ فاطمیہ اسلامک سینٹر کے بانی اور کوئٹہ کے معروف عالم دین علامہ علی حسنین حسینی نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر سب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت عیسیٰ روح اللہ، نبی اولوالعزم اور یار و یاور امام زمانہ (عج) ہیں۔ انہوں نے قرآن پاک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خداؤند پاک نے عیسائیوں سے فرمایا ہے کہ اے اہلِ کتاب! ایسے کلمہ کی طرف آؤ جو ہمارے اور تمہارے درمیان برابر ہے۔ وہ یہ کہ ہم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں اور کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہرائیں اور ہم میں کوئی ایک اللہ کے سوا کسی دوسرے کو رب نہ بنائے۔ علامہ علی حسنین حسینی نے مزید کہا کہ آسمانی کُتب کی پیروی کرنے والوں کو الٰہی اور آسمانی مقصد کیلئے ایک ساتھ مل کر طاغوت کے خلاف قیام کرنا ہوگا۔ توحید کے بعد حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور حضرت مریم عسائیت اور اسلام کے درمیان اتحاد اور نزدیکی کی اہم وجہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 970281

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970281/آسمانی-کتب-کی-پیروی-کرنیوالوں-کو-ملکر-طاغوت-کیخلاف-قیام-کرنا-ہوگا-علامہ-علی-حسنین-حسینی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org