0
Saturday 25 Dec 2021 20:42

مسلم بھائی مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، خاور شفقت بھٹہ

مسلم بھائی مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، خاور شفقت بھٹہ
اسلام ٹائمز۔ انٹرفیتھ ہارمنی کے کوآرڈینیٹر و ممبر صوبائی امن کمیٹی پنجاب خاور شفقت بھٹہ نے کہا ہے کہ کرسمس تہوار یگانگت، محبت اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا دن ہے، مسلم بھائی مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں اور انہیں کرسمس تہوار کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، بشپ لیوراڈرک پال نے کہا کہ مسلم بھائیوں کی کرسمس کی خوشیوں میں شامل ہونے پر دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہیں، جو کرسمس کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان کیتھیڈرل آف سینیٹ میری وی ورجن میں کرسمس تہوار کے موقع پر بشپ لیوراڈرک پال کو مبارکباد دیئے جانے کے موقع پر کیا، اس موقع پر انہیں پھولوں کا گلدستہ اور کرسمس کیک بھی پیش کیا، جبکہ اس موقع پر تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل سید طالب حسین پرواز، ڈویژنل صدر انجینئر سخاوت علی سیال، مولانا غلام مرتضی کے علاوہ پادری سہراب یونس ولیم، پادری عاطف مائیکل، پادری کامران سلیمان، پادری الیفر طاہر، پادری اورنگزیب بھی موجود تھے۔

خاور شفقت بھٹہ نے مزید کہا کہ حضرت عیسٰی علیہ السلام کا خاصہ اتحاد، امن، محبت تھا اتحاد بین المسلمین بھی اسی پر عمل پیرا ہے، بین المذاہب و بین المسالک اتحاد، امن، محبت اور بھائی چار ے کی فضا کو قائم رکھے ہوئے ہیں، یقینا کرسچن کمیونٹی نے ملک وقوم کی خاطر قیام پاکستان سے لیکر آج تک جو بیش بہا قربانیاں دی ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں، تمام منیارٹیز کو وہی حقوق حاصل ہیں جو مسلم  کو ہیں، اس موقع پر تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل سید طالب حسین پرواز، بشپ لیوراڈرک پال نے ملک وقوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی، استحکام اور امن و امان کے قیام کے لئے خصوصی طور پر دعا کرائی۔

 
خبر کا کوڈ : 970282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش