0
Saturday 25 Dec 2021 21:07

قائد کی فکر سے انحراف کر کے خرابیوں، گمراہیوں کا قوم شکار ہوئی، لیاقت بلوچ

قائد کی فکر سے انحراف کر کے خرابیوں، گمراہیوں کا قوم شکار ہوئی، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلابی تحریکوں اور عوام کو ظلم جبر ناانصافی کے نظام سے نجات دلانے کے لئے ہمیشہ نوجوانوں نے انقلابی کردار ادا کیا۔ تحریک پاکستان میں قیام پاکستان کے لیے قائداعظم نے طلبہ اور نوجوانوں کو اعتماد دیا اور آزادی کی بے مثال تحریک کامیابی کی منزل تک پہنچی۔ قائداعظم کے وژن، قیام پاکستان کے مقاصد اور ولولہ انگیز تحریک وجدوجہد پر عمل کر کے ہی پاکستان اسلامی، مثالی، مستحکم اور خوشحال پاکستان ہوگا۔ قائد کی فکر سے انحراف کر کے خرابیوں، گمراہیوں کا قوم شکار ہوئی۔ ایمان، اتحاد اور تنظیم ہی اصل بنیاد ہے۔

 لیاقت بلوچ نے دُنیا بھر کے خصوصاً پاکستان کی مسیحی برادری کو خوشیوں کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اکثریت اور اقلیتوں کے دکھ درد، خوشیاں سانجھی ہیں، پاکستان میں بحیثیت انسان سب برابر ہیں اور سب کے حقوق محفوظ ہیں۔ ظلم و ناانصافی کے نظام سے مل کر نجات حاصل کرنا ہوگی۔ عمران خان کی جدوجہد اور ناکام حکومت کا اب چل چلاؤ کا وقت ہے۔ تحریک انصاف کی تنظیمیں قائم تھیں تو یہ حشر ہو رہے۔ تنظیمیں توڑ کر اندرونی انتشار کو اور بڑھا لیا ہے۔ عمران خان کی تدبیریں الٹی ہو رہی ہیں، انتخابی محاذ پر عوامی ردعمل پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی، عوام دشمن اسلوب ِحکمرانی اور ناقابل برداشت مہنگائی، بے روزگاری، افراطِ زر، پیداواری لاگت میں اضافہ ہے۔ عوام اپنے عدم اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں کہ اُنہیں یقین ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے، کشمیر پر سودے بازی کر لی گئی ہے، افغانستان کے لئے امریکی دباؤ کے تحت پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ پنجاب میں پی ٹی آئی سرکار کو عوامی شدید ردعمل کا سامنا کرنا ہوگا۔ حکومت اپنی نااہلی سے گِر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 970286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش