QR CodeQR Code

حکومتی نااہلی اور ناکامیوں کی وجہ سے لاکھوں افراد بیروزگار ہوچکے ہیں، امتیاز شیخ

25 Dec 2021 21:23

ایک بیان میں وزیر توانائی سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر توانائی کراچی میں گیس بحران کی ذمہ داری حکم امتناع پر ڈال کر بری الذمہ نہیں ہوسکتے، پی ٹی آئی کے اپنے اراکین اسمبلی وفاقی وزیر کی نااہلی پر استعفی مانگ رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے حماد اظہر کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ کراچی میں عوام کو نہ ہی ایکسپورٹ اور نان ایکسپورٹ گیس مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر ہمیشہ کی طرح غلط بیانی اور جھوٹ بول رہے ہیں، حکومتی نااہلی اور ناکامیوں کی وجہ سے لاکھوں افراد بیروزگار ہوچکے ہیں۔ امتیاز شیخ  نے کہا کہ وفاقی وزیر توانائی کراچی میں گیس بحران کی ذمہ داری حکم امتناع پر ڈال کر بری الذمہ نہیں ہوسکتے، پی ٹی آئی کے اپنے اراکین اسمبلی وفاقی وزیر کی نااہلی پر استعفی مانگ رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ گھروں کے چولہے بند اور انڈسٹریز کی بندش سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 970287

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970287/حکومتی-نااہلی-اور-ناکامیوں-کی-وجہ-سے-لاکھوں-افراد-بیروزگار-ہوچکے-ہیں-امتیاز-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org