QR CodeQR Code

یمنی فورسز کا سعودی عرب کے علاقہ جیزان پر میزائل سے حملہ

25 Dec 2021 21:45

یمنی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا منہ توڑ جواب دے گی، یمن جنگ میں سعودی عرب کو تاریخی شکست کا سامنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی فورسز نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں سعودی عرب کے علاقہ جیزان پر تین  میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے کہا کہ یمنی فوج نے جیزان میں سعودی عرب کے احساس فوجی ٹھکانوں پر تین میزائل داغے ہیں۔ یحییٰ سریع نے کہا کہ یمنی فوج سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا منہ توڑ جواب دے گی۔  انہوں نے کہا کہ یمن جنگ میں سعودی عرب کو تاریخی شکست کا سامنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 970291

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970291/یمنی-فورسز-کا-سعودی-عرب-کے-علاقہ-جیزان-پر-میزائل-سے-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org