QR CodeQR Code

کوئٹہ، اضافی پیسے وصول کرنیوالے پارکنگ اسٹینڈز کیخلاف انتظامیہ کی کارروائی

25 Dec 2021 22:35

ذرائع کے مطابق انتظامیہ کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ بعض پارکنگ اسٹینڈز حکومت کیجانب سے طے شدہ رقم سے زیادہ پیسے وصول کرتے ہیں۔ جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ انتظامیہ نے آج بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں واقع مختلف پارکنگ اسٹینڈز پر جاکر اضافی چارجز لینے والوں کے خلاف کارروائی کیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے علاقوں میں واقع پارکنگ اسٹینڈز کا دورہ کیا اور انکے ریٹس چیک کئے۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ کو عوام الناس کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھیں کہ متعدد پارکنگ اسٹینڈز حکومت کی جانب سے طے شدہ ریٹ سے اضافی پیسے وصول کرتے ہیں۔ جس پر فوری ایکشن لیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 970296

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970296/کوئٹہ-اضافی-پیسے-وصول-کرنیوالے-پارکنگ-اسٹینڈز-کیخلاف-انتظامیہ-کی-کارروائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org