0
Saturday 25 Dec 2021 23:07

میئر پشاور کے ٹکٹ کیلئے گورنر خیبر پختونخوا پر 5 کروڑ لینے کا الزام

میئر پشاور کے ٹکٹ کیلئے گورنر خیبر پختونخوا پر 5 کروڑ لینے کا الزام
اسلام ٹائمز۔ میئر پشاور کے ٹکٹ کے لیے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان پر 5 کروڑ اور کامران بنگش پر 2 کروڑ لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان پر پیسے لینے کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ سامنے آگیا ہے، تحقیقات کا مطالبہ وزیراعظم کے معاون خصوصی ارباب شہزاد کے بھتیجے نے کیا ہے۔ ارباب محمد علی نے کہا کہ میئر پشاور کے ٹکٹ کے لیے گورنر پر 5 کروڑ جبکہ کامران بنگش پر 2 کروڑ لینے کا الزام ہے، ان الزامات سے ثابت ہوتا ہے کہ گورنر نے وزیراعظم کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے امپورٹڈ امیدوار کے حق میں فیصلہ دیا تھا، ان سے بھی پوچھ گچھ کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 970298
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش