QR CodeQR Code

طالبان حکومت نے افغان الیکشن کمیشن تحلیل کر دیا

25 Dec 2021 23:08

اپنے ایک بیان میں افغان حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ابھی الیکشن کمیشن کی کوئی ضرورت نہیں، اگر ضرورت پڑی تو نیا الیکشن کمیشن تشکیل دے لیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ طالبان نے افغانستان میں قائم الیکشن کمیشن کو ختم کر دیا ہے، اس حوالے سے ترجمان افغان حکومت بلال کریمی نے کہا ہے کہ افغان الیکشن کمیشن کی ابھی کوئی ضرورت نہیں، ضرورت پڑی تو الیکشن کمیشن دوبارہ بنا لیں گے۔ دوسری جانب افغان الیکشن کمیشن کے سربراہ اورنگزیب کا کہنا تھا کہ طالبان نے الیکشن کمیشن ختم کرنے میں جلد بازی سے کام لیا ہے، اس اقدام کے سنگین نتائج ہوں گے۔ یاد رہے کہ افغانستان میں انتخابات کے انعقاد کے لیے آزاد الیکشن کمیشن اور آزاد الیکٹورل کمپلینٹ کمیشن کام کرتا تھا۔


خبر کا کوڈ: 970300

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970300/طالبان-حکومت-نے-افغان-الیکشن-کمیشن-تحلیل-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org