0
Saturday 25 Dec 2021 23:30

یمنی فورسز نے ایک اور امریکی ڈرون طیارہ مار گرایا

یمنی فورسز نے ایک اور امریکی ڈرون طیارہ مار گرایا
اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ ملکی ہوائی دفاع نے صوبہ الجوف کی فضائی حدود میں ایک اور امریکی ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے زور دیتےہوئے کہا کہ اللہ تعالی کے لطف و کرم سے ملکی دفاعی فورسز نے ایک مناسب اسلحے کے ذریعے اسکین ایگل نامی ایک اور امریکی جاسوس طیارہ مار گرایا ہے۔ جنرل یحیی سریع کے مطابق یہ ڈرون طیارہ صوبہ الجوف کے شہر خب والشعب کے الیتمہ نامی علاقے کی حدود میں گرایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 970303
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش