QR CodeQR Code

نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے سیاست میں آئے، سرتاج عزیز

26 Dec 2021 10:18

(ن) لیگ کے دور میں مشیر خارجہ رہنے والے سرتاج عزیز نے نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران کہا کہ نوّے کی دہائی میں نواز شریف نے طے کر لیا تھا کہ اب سول بالادستی کی جنگ لڑنی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے سیاست میں آئے لیکن جلد سوچ بدل گئی تھی۔ (ن) لیگ کے دور میں مشیر خارجہ رہنے والے سرتاج عزیز نے نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران کہا کہ نوّے کی دہائی میں نواز شریف نے طے کر لیا تھا کہ اب سول بالادستی کی جنگ لڑنی ہے۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ فوج اس ملک کی حقیقت ہے اور نواز شریف کو اس کا احساس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف دہشتگردی اور کووِڈ جیسے چیلنجز سے لڑنے والی فوج کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، لیکن یہ نہیں چاہتے کہ اس کے بدلے میں فوج سیاست میں اپنی بالادستی بنائے۔
 


خبر کا کوڈ: 970356

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970356/نواز-شریف-اسٹیبلشمنٹ-کے-ذریعے-سیاست-میں-ا-ئے-سرتاج-عزیز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org