0
Sunday 26 Dec 2021 10:36

بلوچستان، دہشتگردی کے واقعات میں 90 فیصد اضافہ

بلوچستان، دہشتگردی کے واقعات میں 90 فیصد اضافہ
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں 2021ء کے دوران دہشتگردی کے واقعات میں 2020ء کی نسبت 89 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کے دہشتگردی کے واقعات سے متعلق اکھٹے کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2020ء میں دہشتگردی کے 137 اور  رواں برس  260 واقعات رونما ہو چکے ہیں، ان واقعات میں 138 افراد شہید اور 421 افراد  زخمی ہوئے۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق 2021ء کے دوران 24 دسمبر تک پولیس پر  13حملے ہوئے جن میں 8 اہلکار شہید اور 79 زخمی ہوئے جبکہ لیویز  پر 7 حملوں میں 6 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوئے۔ رواں سال 37 آئی ڈی بم دھماکوں میں 20 افراد شہید اور 74 زخمی ہوئے جبکہ دستی بم کے 36 حملوں میں 6 افراد شہید اور 73 زخمی ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سال صوبے میں 18 راکٹ حملوں میں 2 افراد شہید اور ایک زخمی ہوا، صوبے میں لینڈ مائن کے 8 جبکہ اینٹی پرسنل مائن کے  9دھماکوں میں 4 افراد لقمہ اجل بنے اور  16 زخمی ہوئے۔  اعداد و شمار کے مطابق اس سال پولیو ورکرز، ٹرینوں، سوئی گیس پائپ لائنز، کیسکو کے ٹاورز، فرقہ ورانہ دہشتگردی کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا جبکہ سنی علما، ہزارہ برداری، آباد کاروں اور کوسٹ گارڈ پر حملوں کا ایک، ایک واقعہ رونما ہوا۔ محکمہ داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں رواں سال یوفون اور پی ٹی سی ایل کے 6 ٹاورز دھماکوں سے تباہ کیے گئے۔
خبر کا کوڈ : 970363
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش