0
Sunday 26 Dec 2021 12:01

ظلم اور ناانصافی کے نظام سے مل کر نجات حاصل کرنا ہوگی، لیاقت بلوچ

ظلم اور ناانصافی کے نظام سے مل کر نجات حاصل کرنا ہوگی، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے منصورہ لاہور میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلابی تحریکوں اور عوام کو ظلم جبر ناانصافی کے نظام سے نجات دلانے کیلئے ہمیشہ نوجوانوں نے انقلابی کردار ادا کیا۔ تحریک پاکستان میں قیام پاکستان کیلئے قائداعظم نے طلبہ اور نوجوانوں کو اعتماد دیا اور آزادی کی بے مثال تحریک کامیابی کی منزل تک پہنچی۔ قائداعظم کے ویژن، قیام پاکستان کے مقاصد اور ولولہ انگیز تحریک وجدوجہد پر عمل کرکے ہی پاکستان اسلامی، مثالی، مستحکم اور خوشحال پاکستان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ قائد کی فکر سے انحراف کرکے خرابیوں، گمراہیوں کا قوم شکار ہوئی۔ ایمان اتحاد تنظیم ہی اصل بنیاد ہے۔ لیاقت بلوچ نے دْنیا بھر خصوصاً مسیحی برادری کو خوشیوں کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اکثریت اور اقلیتوں کے دکھ درد، خوشیاں سانجھی ہیں، پاکستان میں بحیثیت انسان سب برابر ہیں اور سب کے حقوق محفوظ ہیں۔ ظلم ناانصافی کے نظام سے مل کر نجات حاصل کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مظلوم عوام کو جبر، ظلم، تعصبات، انتہا پسندی، عدم برداشت اور ناانصافی کے نظام سے نجات دلائے گی۔ علامہ اقبال کی فکر، قائد اعظم کے وژن ولولہ انگیز قیادت اور مفکرِ اسلام مولانا ابوالاعلیٰ مودودی کے ویژن اور دئیے گئے لائحہ عمل پر کاربند رہتے قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کی جائے گی۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ عمران خان کی جدوجہد اور ناکام حکومت کا اب چل چلاؤ کا وقت ہے۔ تحریک انصاف کی تنظیمیں قائم تھیں تو یہ حشر ہو رہے۔ تنظیمیں توڑ کر اندرونی انتشار کو اور بڑھا لیا ہے۔

لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی تدبیریں الٹی ہو رہی ہیں، انتخابی محاذ پر عوامی ردعمل پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی، عوام دشمن اسلوب ِحکمرانی اور ناقابل برداشت مہنگائی، بے روزگاری، افراطِ زر، پیداواری لاگت میں اضافہ ہے۔ عوام اپنے عدم اعتماد کا اظہار کر ہے ہیں کہ اْنہیں یقین ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 970373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش