0
Sunday 26 Dec 2021 12:03

چین میں پھر کورونا سر اٹھانے لگا

چین میں پھر کورونا سر اٹھانے لگا
اسلام ٹائمز۔ چین کے شہر ژیان میں کورونا وائرس کی وباء پھیلنے سے ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافے میں تیزی آ گئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 21 ماہ کے ریکارڈ 206 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ شہر ژیان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مقامی منتقلی کے 155 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ 13 ملین کی آبادی والے شہر ژیان میں مکمل لاک ڈاؤن کا آج چوتھا روز ہے۔ 1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 114 نمبر پر پہنچ چکا ہے۔ چین بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 1 ہزار 77 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 970375
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش