0
Sunday 26 Dec 2021 12:09

بلوچستان کے لوگوں کو ساتھ لیکر چلونگا، قاسم سوری

بلوچستان کے لوگوں کو ساتھ لیکر چلونگا، قاسم سوری
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پارٹی کی نئے عہدیداروں کے اعلان کے بعد بلوچستان میں پی ٹی آئی کے نو منتخب صدر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلوں گا اور مرکز میں اپنے صوبے کی آواز بنوں گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اہم وقت پر بڑی ذمہ داری دی ہے۔ اس سے قبل بھی دو مرتبہ صوبائی پارٹی صدر منتخب ہوا ہوں۔ گراس روٹ لیول پر پارٹی کو منظم کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اور تحریک انصاف میں اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ قاسم سوری کا کہنا تھا کہ نوجوانوں سے ہماری بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ ہمیں لسانیت کے فرق کو ختم کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 970377
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش