QR CodeQR Code

رانا شمیم کا بیان حلفی پر دستخط نواز شریف کے دفتر میں ان کے سامنے کیے جانے کا انکشاف

26 Dec 2021 13:17

ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق رانا شمیم نے بیان حلفی پر دستخط نواز شریف کے دفتر میں کیے۔ برطانوی سولیسٹر چارلس کے مطابق رانا شمیم، سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی دوست ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ رانا شمیم کی جانب سے بیان حلفی پر دستخط نواز شریف کے دفتر میں ان کے سامنے کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیان حلفی کے معاملے میں بڑا انکشاف سامنے آگیا ہے، ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق رانا شمیم نے بیان حلفی پر دستخط نواز شریف کے دفتر میں کیے۔ برطانوی سولیسٹر چارلس کے مطابق رانا شمیم، سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی دوست ہیں اور جس بیان حلفی میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے معزز ججز پر الزامات لگائے گئے ہیں اس پر دستخط نواز شریف کے دفتر میں کیے گئے، نوازشریف رانا شمیم کو چیف جسٹس بنانا چاہتے تھے۔


خبر کا کوڈ: 970385

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970385/رانا-شمیم-کا-بیان-حلفی-پر-دستخط-نواز-شریف-کے-دفتر-میں-ان-سامنے-کیے-جانے-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org