QR CodeQR Code

ووٹ کو عزت دو کی باتیں کرنیوالے ڈیل کیلئے اِدھر ادھر دیکھ رہے ہیں، حسان خاور

26 Dec 2021 13:33

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی منزل قانون بتائے گا، میں نہیں کیونکہ انہیں سزا عدالتوں سے قانون کے مطابق ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نون لیگ کو آڑے ہاتھوں لیا، ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کی باتیں کرنے والے ڈیل کے لیے اِدھر ادھر دیکھ رہے ہیں، ان کے ویزا کی معیاد ختم ہو رہی ہے، انہیں وطن واپس آنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی منزل قانون بتائے گا، میں نہیں کیونکہ انہیں سزا عدالتوں سے قانون کے مطابق ہوئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کے نوکروں کے اکاؤنٹس میں اربوں روپے آئے، آپ بتانے کو تیار نہیں ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کو واپس آنا ہے، حکومت ان کا انتظار کر رہی ہے۔ پی ڈی ایم کے احتجاج کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے مارچ کا مارچ میں دیکھا جائے گا، ہوسکتا ہے یہ اور تاریخ ڈال دیں۔
 


خبر کا کوڈ: 970391

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970391/ووٹ-کو-عزت-دو-کی-باتیں-کرنیوالے-ڈیل-کیلئے-ا-دھر-ادھر-دیکھ-رہے-ہیں-حسان-خاور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org