0
Sunday 26 Dec 2021 18:18

اب کوئی بھی بھارت کیطرف بری نظروں سے نہیں دیکھ سکتا، راجناتھ سنگھ

اب کوئی بھی بھارت کیطرف بری نظروں سے نہیں دیکھ سکتا، راجناتھ سنگھ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت کے دفاعی شعبہ کافی تقویت ملی ہے اور اب کوئی بھی ہماری طرف بری نظروں سے نہیں دیکھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے تحفظ کے لئے ملک کو جوہری ڈیٹرنٹ کی ضرورت ہے تاکہ کچھ پڑوسیوں کو دندان شکن جواب دیا جاسکے کہ ہم ہر طرح کے حالات سے نبرد آزما ہونے کے اہل ہیں۔ بھارتی وزیر دفاع نے آج لکھنو میں برہموس میزائل یونٹ اور ڈیفنس ٹیکنالوجی اور ٹیسٹنگ سینٹر (ڈی آر ڈی او) کے لیب کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر اترپردیش کے وزیراعلٰی یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود رہے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم برہموس میزائل دنیا میں کسی بھی ملک پر حملے کے لئے نہیں بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم برہموس صرف اس لئے بنا رہے ہیں تاکہ ہندوستان کو دفاعی شعبے کو اتنا مضبوط اور خود کفیل بنایا جاسکے کہ دنیا کا کوئی بھی ملک اس کی طرف بری نگاہیں نہ اٹھا سکے۔

بھارتی کے وزیر دفاع نے کہا کہ اب ملک کے دفاعی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے اور دفاعی برآمدات کا آغاز ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ہم نے دہلی میں روس کے وزیر دفاع سے ملاقات کی اور غیر ملکی دفاعی مینو فیکچرس کو اپنی جانب راغب کرنے کے لئے تین نکاتی نیا نعرہ دیا ہے اور وہ ہیں میک ان انڈیا، انڈیا کے لئے بناؤ اور دنیا کے لئے بناؤ۔ انہوں نے کہا کہ برہموس کا نام ہندوستان کے برہمپتر اور روس کے موسکوا ندی کے نام پر رکھا گیا ہے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اب لکھنو میں بی آر ڈی او برہموس جیسی میزائل کو تیار کرے گا جو کہ ہندوستان کی سیکورٹی کا ضامن ہوگا۔  اس موقع پر انہوں نے ریاست کے وزیراعلٰی یوگی آدتیہ ناتھ کے ترقیاتی کاموں اور مرکزی حکومت کی اسکیموں کے نفاذ کے معاملے میں تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں یوگی آدتیہ ناتھ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 970408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش