QR CodeQR Code

ہوشیاری، احتیاط، نظم و ضبط کی اجتماعی طاقت سے اومیکرون کو شکست دیں، نریندر مودی

26 Dec 2021 16:50

بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ اگر ہم آج دنیا میں ویکسینیشن کے اعداد و شمار کا موازنہ ہندوستان کیساتھ کریں تو لگتا ہیکہ اس ملک نے ایسا بے مثال کام کیا ہے، کتنا بڑا مقصد حاصل کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے ہم وطنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بیداری، احتیاط اور نظم و ضبط کی اجتماعی طاقت کے ساتھ کورونا کے نئے قسم اومیکرون کو شکست دیں۔ نریندر مودی نے آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ افرادی قوت کی طاقت ہے، ہر کسی کی کوشش ہے کہ ہندوستان سو سال کی سب سے بڑی وباء سے لڑ سکا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر مشکل وقت میں ایک خاندان کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے علاقے یا شہر میں کسی کی مدد کرنے کے لئے جو کچھ بنایا گیا تھا اس سے زیادہ کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم آج دنیا میں ویکسینیشن کے اعداد و شمار کا موازنہ ہندوستان کے ساتھ کریں تو لگتا ہے کہ اس ملک نے ایسا بے مثال کام کیا ہے، کتنا بڑا مقصد حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کی 140 کروڑ خوراکوں کا سنگ میل عبور کرنا ہر ہندوستانی کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظام پر بھروسہ ظاہر کرتا ہے، سائنس پر اعتماد ظاہر کرتا ہے، سائنس دانوں پر بھروسہ ظاہر کرتا ہے اور یہ ہم ہندوستانیوں کی قوت ارادی کا بھی ثبوت ہے، جو معاشرے کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہیں۔

نریندر مودی نے کہا کہ ہمیں یہ بھی ذہن میں رکھنا ہوگا کہ کورونا کی ایک نئی شکل نے دستک دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں کا ہمارا تجربہ یہ ہے کہ اس عالمی وباء کو شکست دینے کے لئے بحیثیت شہری ہماری کوشش بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سائنس دان اس نئے اومیکرون قسم کا مسلسل مطالعہ کر رہے ہیں، انہیں روزانہ نیا ڈیٹا مل رہا ہے، ان کی تجاویز پر کام ہو رہا ہے۔ نریندر مودی نے کہا کہ ایسے حالات میں خود آگاہی، خود نظم و ضبط، ملک کے پاس کورونا کے اس قسم کے خلاف ایک بڑی طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اجتماعی طاقت کورونا کو شکست دے گی، اس ذمہ داری کے ساتھ ہمیں 2022ء میں داخل ہونا ہے۔


خبر کا کوڈ: 970409

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970409/ہوشیاری-احتیاط-نظم-ضبط-کی-اجتماعی-طاقت-سے-اومیکرون-کو-شکست-دیں-نریندر-مودی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org