QR CodeQR Code

ایک مرتبہ پھر کراچی میں سندھی اور مہاجر کی تفریق پیدا کی جارہی ہے، حافظ نعیم الرحمن

26 Dec 2021 19:34

ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ لسانیت و عصبیت پھیلانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آل پارٹیز کانفرنس کرنے والے سڑکوں پر احتجاج کیوں نہیں کرتے؟۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 31 دسمبر کو سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دیا جائے گا، عوام کی طاقت سے کالے قانون کو واپس لینے پر مجبور کریں گے۔ ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کالے قانون کو کسی صورت میں قبول نہیں کرے گی، ایک مرتبہ پھر کراچی میں سندھی اور مہاجر کی تفریق پیدا کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی لسانیت و عصبیت پھیلانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی، آل پارٹیز کانفرنس کرنے والے سڑکوں پر احتجاج کیوں نہیں کرتے؟۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے گرین لائن کا افتتاح تو کیا لیکن آج تک بسیں نہیں چلائیں گئیں، 2005ء میں آخری بار پانی کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ 16 سال میں آج تک پانی کی ایک بوند میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 970423

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970423/ایک-مرتبہ-پھر-کراچی-میں-سندھی-اور-مہاجر-کی-تفریق-پیدا-جارہی-ہے-حافظ-نعیم-الرحمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org