0
Sunday 26 Dec 2021 22:14

بنوں، دو خاندانوں میں مسلح مقابلہ، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

بنوں، دو خاندانوں میں مسلح مقابلہ، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
اسلام ٹائمز۔ بنوں میں متحارب گروہوں کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے گڑھی شیر احمد میں دو خاندانوں کے مابین فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔ تمام زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں میں باپ اور دو بیٹے بھی شامل ہیں، واقعہ کی تحقیقات جاری ہے اور علاقے میں بھاری نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ اشتعال میں آ کر مزید کوئی واقعہ نہ ہو جائے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب مقتولین کے ورثا شدید غم و غصے کی حالت میں کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 970433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش