1
0
Sunday 26 Dec 2021 22:38
پی پی پی رہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو

ہماری قیادت کبھی بھی ملک چھوڑ کر نہیں بھاگے گی، نیئر بخاری

میاں صاحب واپس آئے تو اپوزیشن کو تقویت ملے گی
ہماری قیادت کبھی بھی ملک چھوڑ کر نہیں بھاگے گی، نیئر بخاری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ جس نے ملک میں سیاست کرنی ہے اسے ملک میں ہونا چاہیے۔ گڑھی خدا بخش روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے سابق چیئرمن سینیٹ نیر حسین بخاری نے واضح طور پر کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت کل کے جلسے میں نہیں آ رہی ہے۔ نیر حسین بخاری نے کہا کہ ہماری قیادت کبھی ملک چھوڑ کر نہیں بھاگے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں عوام حکومت کی کارکردگی دیکھتی ہے۔ پی پی کے مرکزی رہنما قمر الزماں کائرہ نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ عوام کے حقوق کا ضامن بی بی کا فلسفہ اور نظریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت فیل ہو گئی ہے۔ سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات قمر الزماں کائرہ نے کہا کہ ہم نے کبھی مطالبہ نہیں کیا کہ میاں صاحب واپس آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب واپس آئیں گے تو ان کی جماعت سمیت اپوزیشن کو طاقت ملے گی۔
خبر کا کوڈ : 970436
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
بخاری صاحب اگر آپکی قیادت سے مراد پی پی پی کی قیادت ہے تو بے نظیر صاحبہ جنرل ضیاء اور نواز شریف کے دوسرے دور حکومت و پرویز مشرف کے دور حکومت کے بڑے حصے میں پاکستان میں نہیں تھیں۔ اللہ انکی مغفرت فرمائے کہ انہیں کسی نے قتل کر دیا و کروا دیا۔ افسوس ہوا کہ ذوالفقار علی بھٹو صاحب کو مشکوک عدالتی کارروائی سے سزائے موت دی گئی اور بے نظیر صاحبہ و مرتضیٰ بھٹو قتل ہوئے۔ لیکن آپکی بات جزوی طور پر خلاف واقعیت و خلاف حقیقت ہے۔ زرداری صاحب بھی پرویز مشرف دور میں کچھ عرصہ ملک سے باہر رہے تھے۔
ہماری پیشکش