QR CodeQR Code

پی پی پی رہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو

ہماری قیادت کبھی بھی ملک چھوڑ کر نہیں بھاگے گی، نیئر بخاری

میاں صاحب واپس آئے تو اپوزیشن کو تقویت ملے گی

26 Dec 2021 22:38

قمر الزماں کائرہ نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ عوام کے حقوق کا ضامن بی بی کا فلسفہ اور نظریہ ہے، موجودہ حکومت فیل ہو گئی ہے، ہم نے کبھی مطالبہ نہیں کیا کہ میاں صاحب واپس آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب واپس آئیں گے تو ان کی جماعت سمیت اپوزیشن کو طاقت ملے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ جس نے ملک میں سیاست کرنی ہے اسے ملک میں ہونا چاہیے۔ گڑھی خدا بخش روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے سابق چیئرمن سینیٹ نیر حسین بخاری نے واضح طور پر کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت کل کے جلسے میں نہیں آ رہی ہے۔ نیر حسین بخاری نے کہا کہ ہماری قیادت کبھی ملک چھوڑ کر نہیں بھاگے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں عوام حکومت کی کارکردگی دیکھتی ہے۔ پی پی کے مرکزی رہنما قمر الزماں کائرہ نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ عوام کے حقوق کا ضامن بی بی کا فلسفہ اور نظریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت فیل ہو گئی ہے۔ سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات قمر الزماں کائرہ نے کہا کہ ہم نے کبھی مطالبہ نہیں کیا کہ میاں صاحب واپس آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب واپس آئیں گے تو ان کی جماعت سمیت اپوزیشن کو طاقت ملے گی۔


خبر کا کوڈ: 970436

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970436/ہماری-قیادت-کبھی-بھی-ملک-چھوڑ-کر-نہیں-بھاگے-گی-نیئر-بخاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org