QR CodeQR Code

غزہ، مزاحمتی گروہوں کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع

26 Dec 2021 23:33

پورے فلسطین میں غاصب صیہونی رژیم اور قابض یہودی آبادکاروں کیخلاف شروع ہونیوالی نئی جدوجہد کیساتھ ہی فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے بھی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی محاذ نے آج تمام مزاحمتی گروہوں پر مشتمل فوجی مشقوں "الرکن الشدید2" کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی محاذ کے مشترکہ آپریشن روم کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فوجی مشقیں جو تمام فلسطینی مزاحمتی گروہوں پر مشتمل ہیں، آئندہ چند روز جاری رہیں گی جن کا مقصد فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے درمیان تجربات کا تبادلہ، توانائیوں میں اضافہ، ہمآہنگی میں تیزی اور کارروائیوں میں مزید مضبوطی لانا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال بھی فلسطینی مشترکہ آپریشن روم کی جانب سے "الرکن الشدید1" نامی فوجی مشقین منعقد کی گئی تھیں جن میں تمام فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے شرکت کی تھی جبکہ ان مشقوں کے دوران سطح زمین سے سطح سمندر پر مار کرنے والے متعدد میزائلوں کا تجربہ بھی کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 970444

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970444/غزہ-مزاحمتی-گروہوں-کی-مشترکہ-فوجی-مشقیں-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org