QR CodeQR Code

مقبوضہ گولان پہاڑیوں پر اسرائیلی آبادیوں کو دُگنا کرنے کا فیصلہ

27 Dec 2021 00:44

فرانسیسی خبر رساں ادارے فرانس 24 کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی کابینہ نے گولان کی پہاڑیوں والے علاقے میں 5 سال کے دوران 7،300 یہدیوں کو بسانے پر اتفاق کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پر یہودیوں کی آبادی کو دُگنا کرنے کیلئے اسرائیلی حکومت نے 317 ملین ڈالرز کا پیکج منظور کیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے فرانس 24 کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی کابینہ نے گولان کی پہاڑیوں والے علاقے میں 5 سال کے دوران 7،300 یہدیوں کو بسانے پر اتفاق کیا ہے۔ میٹنگ میں نفتالی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد یہودی آبادی کو دُگنا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ گولان ہائٹس اسرائیل کا ہے۔ نفتالی کا یہ بھی کہنا تھا کہ مخالف ملک کی بےسروسامانی کو دیکھتے ہوئے دنیا کیلئے یہ زیادہ بہتر ہے کہ گولان ہائٹس اسرائیل کے پاس ہو جو اسے سربز و شاداب رکھے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی نے 14 دسمبر 1981 کو گولان پہاریوں پر قبضہ کیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی 2019 میں گولان ہائٹس پر اسرائیلی قبضے کی حمایت کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 970450

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970450/مقبوضہ-گولان-پہاڑیوں-پر-اسرائیلی-ا-بادیوں-کو-د-گنا-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org