0
Monday 27 Dec 2021 01:06

2013ء کے بعد سے پارلیمنٹ کے اختیار پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں، آصف زرداری

2013ء کے بعد سے پارلیمنٹ کے اختیار پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں، آصف زرداری
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ 2013ء کے بعد سے پارلیمنٹ کے اختیار پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں، پارلیمنٹ کی عزت اور وقار کو بے توقیر کیا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی اس کے خلاف مزاحمت کرے گی۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم شہادت پر پیغام میں کہا ہے کہ ہم محترمہ کے ہر خواب کی تعبیر کریں گے، ملک سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کرکے عوام کو معاشی مشکلات سے نجات کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے، ملک ہمارے لیے اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے اس کی آزادی، وقار، خودداری اور عزت، جس پر ہم کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ آصف زرداری نے کہا کہ آج ملک خطرناک صورتحال سے گزر رہا ہے، ملک کی معیشت تباہ ہو گئی ہے، خارجہ امور زبوں حالی کے شکار ہیں، قانون کو موم بنا دیا گیا ہے، میرے لیے تکلیف دہ بات یہ ہے کہ غریب مشکلات کا شکار ہے اور وہ ریاست کے ثمرات سے محروم ہوا جارہا ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ سال 2013ء کے بعد سے پارلیمنٹ کے اختیار پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں، پارلیمنٹ کی عزت اور وقار کو بے توقیر کیا جا رہا ہے جس کی پاکستان پیپلز پارٹی مزاحمت کر رہی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے تباہ حال ملک کی دوبارہ تعمیر کی، ملک کو بچایا اب ملک کو مشکلات سے نکالے گی۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے مزید کہا کہ صبر اور برداشت ہماری کمزوری نہیں ہے ہمارا اصول ہے، محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی عظیم قربانی رائیگاں جانے نہیں دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 970452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش