0
Monday 27 Dec 2021 01:35

افغانستان سے 11 کروڑ روپے کی منشیات پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

افغانستان سے 11 کروڑ روپے کی منشیات پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
اسلام ٹائمز۔ کسٹمز حکام نے طورخم بارڈ پر دو بڑی کارروائیوں میں ساڑھے 11 کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن، چرس افیون اور آتشی مواد (فائر کریکر) پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ فیڈرل بورڈ ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق محکمہ کسٹمز کے حکام نے پہلی کارروائی میں کروڑ روپے مالیت کی منشیات جبکہ دوسری کارروائی میں پیاز کی آڑ میں فائر کریکر اسمگل کرنے کی کوشش بھی ناکام بنادی۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ کسٹمز نے افغانستان سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ فراہم کردہ معلومات کے مطابق کسٹمز حکام نے طورخم پاک افغان بارڈر پر پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت ساڑھے گیارہ کروڑ روپے سے زائد کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ منشیات طورخم بارڈ کے راستے پاکستان داخل ہونے والے ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپارکھی تھی، طورخم پر واقع کسٹمز اسٹیشن پر افغانستان سے پاکستان داخل ہونے والے ٹرک کی جامع تلاشی لی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ منشیات اسمگل کے لیے ٹرک میں بنائے گئے خفیہ خانے ویلڈنگ مشین کے ذریعے کھولے گئے۔کسٹمز حکام کے مطابق ٹرک کے خفیہ خانوں سے کئی کلو گرام ہیروئن، چرس اور افیون سمیت دیگر منشیات برآمد کرکے ضبط کرلی گئی ہے۔ علاوہ ازیں کسٹمز حکام کے مطابق دوسری کارروائی میں ٹرک کے خفیہ خانوں سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا 5 ہزار 413 کلو گرام آتشی مواد(فائر کریکر)برآمد کرکے ضبط کرلیا گیا۔ کسٹمزحکام نے دونوں کیسوں میں ایف آئی آر درج کرلی ہے اور مبینہ اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔
خبر کا کوڈ : 970454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش