QR CodeQR Code

امریکا میں اومی کرون کے وار

27 Dec 2021 10:48

امریکا میں کورونا ٹیسٹنگ بھی کم ہو گئی جس سے شہریوں کو مسائل کا سامنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا میں او می کرون نے پنجے گاڑ دیے  اور نیو یارک سٹی کے اسپتالوں میں اومی کرون سے متاثر بچوں کی تعداد میں 4 گنا تک اضافہ ہو گیا۔ نیویارک میں اسپتال میں داخل ہونے والے بچوں کی نصف تعداد 5 سال سے کم عمر ہے اور انہیں ویکسین نہیں لگی۔ امریکا میں کورونا ٹیسٹنگ بھی کم ہو گئی جس سے شہریوں کو مسائل کا سامنا ہے۔ دوسری جانب برطانیہ سمیت یورپی ملکوں میں بھی اومی کرون کیسز بڑھ گئے۔ نئی دلی میں کورونا کیسوں میں اضافے کے باعث آج سے رات کے کر فیو کا اعلان  کیا گیا ہے جس کے تحت کرفیو رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک جاری رہے گا۔ علاوہ ازیں سعودی عرب میں 16 سال کی عمر کے نوجوانوں کو بوسٹر ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 970488

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970488/امریکا-میں-اومی-کرون-کے-وار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org