QR CodeQR Code

گھریلو صارفین کے ساتھ ہوٹل مالکان بھی پریشان

27 Dec 2021 10:54

گیس بحران کے پیش نظر کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قلت اب تک برقرار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک میں گیس بحران سنگین ہونے کے باعث کراچی سمیت دیگر بڑے شہروں کے گھریلو صارفین  سمیت  ہوٹل مالکان بھی شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ گیس بحران کے پیش نظر کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قلت اب تک برقرار ہے۔ ایک طرف گھر میں چولہوں پر گیس دستیاب نہیں تو دوسری جانب ایل پی جی گیس کی قیمتیں بڑھنے سے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ مزید برآں گیس کی قلت اور گیس پریشر میں کمی سے ہوٹل والے بھی پریشان ہیں۔

 


خبر کا کوڈ: 970489

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970489/گھریلو-صارفین-کے-ساتھ-ہوٹل-مالکان-بھی-پریشان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org