0
Monday 27 Dec 2021 13:16

جامعہ حنفیہ کراچی کے طلبہ و اساتذہ کا جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کا دورہ

دینی مدارس وحدت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرسکتے ہیں، علامہ جواد نقوی
جامعہ حنفیہ کراچی کے طلبہ و اساتذہ کا جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ رابطة المدارس الاسلامية پاكستان سے ملحقہ جامعہ حنفیه کراچی کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء اور اساتذہ پر مشتمل وفد نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا اور جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے اساتذہ سے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد کے ارکان نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ کی جدید لائبریری بھی دیکھی۔ تعلیمی دورے کے دوران وفد نے مدیر جامعہ عروۃ الوثقیٰ علامہ سید جواد نقوی سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کے باہمی روابط دورِ حاضری کی ضرورت ہیں، اس سے ایک دوسرے کے خیالات اور نظام کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

انہوں ںے کہا کہ معاشرے سے عدم برداشت کا خاتمہ کرکے بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا، اس مقصد کیلئے دینی مدارس نمایاں کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹیج اور منبر سے اگر قوم  کو وحدت کا پیغام جائے گا تو یقیناً معاشرے میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ علامہ جواد نقوی کا کہنا تھا کہ دینی مدارس روایتی نصاب سے نکل کر جدید علوم کو اپنے نصاب کا حصہ بنائیں، جدید علوم کیساتھ دینی تعلیم کی شمولیت طالبعلم کو ایک اچھا اور مفید انسان بناتی ہے۔ اس موقع پر وفد کے ارکان نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے نظام کو مثالی قرار دیتے ہوئے علامہ سید جواد نقوی کی کوشش کو سراہا۔
خبر کا کوڈ : 970527
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش