0
Monday 27 Dec 2021 19:09

مغربی کنارے میں وسیع جھڑپیں و پکڑ دھکڑ، 1 فلسطینی زخمی متعدد گرفتار

مغربی کنارے میں وسیع جھڑپیں و پکڑ دھکڑ، 1 فلسطینی زخمی متعدد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی فوجیوں نے آج فلسطینی مغربی کنارے کے مختلف مقامات پر دھاوا بول کر متعدد جوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق غاصب صیہونیوں نے آج صبح قدس شریف کے شمال میں واقع قلندیا نامی مہاجر کیمپ پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں فلسطینی جوانوں کے ساتھ متعدد جھڑپیں ہوئیں تاہم غاصب صیہونی وہاں سے کسی کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے جبکہ ان کی سیدھی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہری زخمی ہو گیا ہے۔

عرب ای مجلے فلسطین الیوم کے مطابق غاصب صیہونی فورسز نے علاوہ ازیں شہر الخلیل کے جنوب میں واقع دورا نامی قصبے پر بھی دھاوا بولا جہاں سے تازہ آزاد ہونے والے ایمن علی اطبیش، محمد علی اطبیش اور عادل حریبات کو گرفتار کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے شہر الخلیل کے بیت عوا نامی علاقے سے موسی سویطی اور اذنا نامی علاقے سے خلیل عواودہ کو بھی گرفتار کیا ہے۔ علاوہ ازیں قابض صیہونی فوجیوں نے قدس شریف کے شمال مغربی علاقے بدو اور نابلس کے مشرقی علاقے بیت لقیا پر بھی حملہ کیا جہاں سے بالترتیب عمیر عبدالفتاح حمیدان اور دوسرے 2 فلسطینی جوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 970595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش