0
Monday 27 Dec 2021 19:26

ہم عراق سے نہیں نکلیں گے، امریکی فوجی اتحاد

ہم عراق سے نہیں نکلیں گے، امریکی فوجی اتحاد
اسلام ٹائمز۔ امریکی فوجی اتحاد کے ترجمان نے یہ انکشاف کرتے ہوئے کہ امریکہ، عراق سے نہیں نکلے گا دعوی کیا ہے کہ عراق میں امریکی فوجی اتحاد کے پاس کوئی فوجی اڈہ نہیں۔ عرب چینل الجزیرہ کے ساتھ گفتگو میں امریکی فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل کول ہارپر نے کہا کہ امریکی فوجی اتحادی فورسز صوبہ الانبار میں عین الاسد، ریاست کردستان اور بغداد میں واقع مرکز مشترکہ آپریشن میں تعینات ہیں۔

امریکی فوجی اتحاد کے ترجمان نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ہونے والے حملوں میں سے بعض ان مراکز کو بھی نشانہ بناتے ہیں جن میں امریکی فوجی اتحادی فورسز تعینات ہیں، کہا کہ بین الاقوامی اتحاد کا عراق کے اندر کوئی جنگی کردار نہیں بلکہ اس کا جدید مشن مشاورانہ خدمات اور عراقی و کرد فورسز کی مدد کرنا ہے۔ امریکی کرنل نے کہا کہ امریکی فوجی اتحاد عراق سے نہیں نکلے گا بلکہ عراقی حکومت کے اعلان کے مطابق اس کا کردار اب جنگی سے مشاورتی میں بدل جائے گا لہذا عراق میں باقی رہنا، اس نئے کردار کے ساتھ، بغداد کی درخواست پر انجام پا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 970598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش