QR CodeQR Code

عراق، امریکی فوجی قافلہ بم حملے میں تباہ

27 Dec 2021 19:30

عراقی وزارت دفاع کیجانب سے کئے جانیوالے اعلان کیمطابق ملک سے کویت کیجانب عقب نشینی کی حالت میں جنوبی صوبے الدیوانیہ میں امریکی فوج کا ایک کارروان سڑک کنارے نصب بم کیساتھ ٹکرا کر تباہ ہو گیا ہے


اسلام ٹائمز۔ عراق میں قابض امریکی فوج کا ایک اور کارروان بم حملے کا نشانہ بن کر تباہ ہو گیا ہے۔ عراقی وزارت دفاع کے ساتھ وابستہ میڈیا گروپ "خلیۃ الاعلام" کے مطابق امریکی فوج کا یہ کارروان فوجی سازوسامان کے ہمراہ عقب نشینی کرتے ہوئے صوبہ بصرہ کی جانب رواں دواں تھا جہاں سے اسے کویت میں داخل ہونا تھا۔ عراقی سرکاری خبررساں ایجنسی واع نے اس حوالے سے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوج کا یہ قافلہ ملک کے جنوبی صوبے الدیوانیہ میں سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا کر تباہ ہوا جس کے باعث حساس فوجی سازوسامان سے بھری متعدد امریکی گاڑیاں جل کر راکھ ہو گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


خبر کا کوڈ: 970599

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970599/عراق-امریکی-فوجی-قافلہ-بم-حملے-میں-تباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org