QR CodeQR Code

اے این ایف بلوچستان کی کارروائی، چرس کی اسمگلنگ ناکام

27 Dec 2021 21:16

ترجمان اے این ایف کے مطابق ایک تلاشی کے دوران آر سی ڈی روڈ پر ایک ٹرک سے 1200 کلو چرس برآمد کرلیا گیا ہے، جسے کوئٹہ سے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹک فورس بلوچستان اور اے این ایف اینٹیلی جنس نے ایک مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں بھاری مقدار میں چرس برآمد کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق آر سی ڈی روڈ پر واقع وندر چیک پوسٹ کے قریب دوران تلاشی ٹرک کے خفیہ خانوں سے 1200 گرام چرس کے 155 پیکٹ برآمد کرکے تین ملزمان کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اے این ایف کے ترجمان کے مطابق برآمد شدہ منشیات کوئٹہ سے کراچی اسمگل کی جارہی تھی۔ ترجمان کے مطابق تینوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 970609

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970609/اے-این-ایف-بلوچستان-کی-کارروائی-چرس-اسمگلنگ-ناکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org