QR CodeQR Code

نواز شریف مفرور ہیں، انکی واپسی باعزت نہیں ہوگی، بابر اعوان

27 Dec 2021 21:24

پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی اگر کسی سے ڈیل ہوئی ہے تو نام بتائیں، کس سے ڈیل ہوئی، نواز شریف کا پاکستان کی سیاست میں کوئی کردار نہیں ہوسکتا، وہ تاحیات نااہل ہیں، نظرثانی بھی خارج ہوچکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ نواز شریف مفرور ہیں، اس لیے ان کی واپسی باعزت نہیں ہوگی، نواز شریف کی واپسی ایک قیدی کی طرح ہوگی۔ پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ کسی کو اگر غلط فہمی ہے تو ہفتہ دس دن میں دور ہو جائے گی۔ بابر اعوان نے کہا کہ نواز شریف کا ویزے کی توسیع کا کیس آخری مرحلے میں ہے، ان کے ویزے کی توسیع کا کوئی امکان نہیں ہے۔

مشیر پارلیمانی امور نے کہا کہ نواز شریف کی اگر کسی سے ڈیل ہوئی ہے تو نام بتائیں، کس سے ڈیل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا پاکستان کی سیاست میں کوئی کردار نہیں ہوسکتا، وہ تاحیات نااہل ہیں، نظرثانی بھی خارج ہوچکی ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کے فیصلے ہیں، کوئی مذاق نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 970610

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970610/نواز-شریف-مفرور-ہیں-انکی-واپسی-باعزت-نہیں-ہوگی-بابر-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org