0
Monday 27 Dec 2021 21:41

نون لیگ کا خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرنیکا مطالبہ

نون لیگ کا خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرنیکا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نون لیگ کے پارلیمانی لیڈر سردار یوسف نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کیا جائے، بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ جنوری میں ممکن نہیں۔ سردار یوسف کا کہنا تھا کہ جن اضلاع میں دوسرا مرحلہ ہوگا، وہاں موسم شدید سرد ہے، الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مارچ تک ملتوی کیا جائے۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں نون لیگ کو 3 نشستیں ملی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 970615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش