QR CodeQR Code

پی ایم سی کیجانب سے بلوچستان کے مزید تین میڈیکل کالجز تسلیم

27 Dec 2021 22:09

بلوچستان کے تین کالجز جھالاوان میڈیکل کالج, مکران میڈیکل کالج اور لورالائی میڈیکل کالج کو پی ایم سی نے باقاعدہ طور پر تسلیم کرتے ہوئے مجموعی طور پر 150 طلباء کے داخلے کی منظوری دے دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے بلوچستان کے تین میڈیکل کالجز کو تسلیم کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایم سی کی طرف سے جھالاوان میڈیکل کالج خضدار، مکران میڈیکل کالج تربت اور لورالائی میڈیکل کالج میں تعلیمی، تدریسی اور متعلقہ طبی سہولیات کے معائنہ کے بعد باقاعدہ طور پر تسلیم کرلیا گیا ہے۔ جھالاوان میڈیکل کالج کو تین سال کے بعد 27 دسمبر 2021 کو پاکستان میڈیکل کمیشن نے منظور کیا۔ پاکستان میڈیکل کمیشن نے ایم بی بی ایس کے 50 طلباء کو جھالاوان میڈیکل کالج خضدار، 50 طلباء کو مکران میڈیکل کالج تربت اور 50 طلباء کو لورالائی میڈیکل کالج میں داخلے کی منظوری بھی دے دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 970625

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970625/پی-ایم-سی-کیجانب-سے-بلوچستان-کے-مزید-تین-میڈیکل-کالجز-تسلیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org